پوسٹ آفس کے توسط سے ایک روپیے کا ریوینیو اسٹامپ فروخت کیا جائے گا

گلبرگہ /23 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) گلبرگہ خزانے کے ڈپٹی ڈائریکٹر مسٹر سی ونئے کمار نے آج کہا ہے کہ ایک روپیے مالیتی ریوینیو اسٹامپ کرناٹک کے سارے پوسٹ آفسوں میں فروخت کے لیے دستیاب رہے گا۔انھوںنے کہا کہ کرناتک ہائی کورٹ کی جانب سے جاری کردہ ایک حکم نامے کے بعد حکومت کرناٹک نے ریاست بھر کے پوسٹ آفسوں میں ایک روپیے کے اسٹامپ کی فروختگی کا فیصلہ کیا ہے۔قبل ازیں پانچ ہزار سے زائد کسی بھی لین دین کے معاملے کو محفوظ بنانے کے لیے خریدار کو ایک روپیے کے ریوینیو اسٹامپ پر دستخط کرنے لازمی تھے۔تاہم پسٹ آفسوں نے دس سال قبل ان رینیونیو اسٹامپس کو ریاست میں فروخت کرنا بند کر دیا تھا۔لیکن اب عدالت کے حکم کے بعد ان کی فروخت کا عمل دوبارہ شروع کیا جارہا ہے۔