پورٹس والی بال، بیچ بال ٹورنمنٹ کا آج آغاز

کوچی ۔ 26 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) 42 ویں آل انڈیا میجر پورٹس والی بال اور بیچ والی بال چمپیئن شپس کا کل چہارشنبہ کیرالا کے اس بندرگاہی شہر میں آغاز ہوگا، جس میں ملک کی آٹھ بڑی بندرگاہوں کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔ کوچن پورٹ والی بال گراؤنڈ پر ہونے والے مقابلے میں 100 سے زائد کھلاڑیوں کی شمولیت متوقع ہے۔ ممبئی، نوٹیکورین، پارادیپ، چینائی، کولکتہ، وشاکھاپٹنم، مارماگوا اور کوچن ایسی بندرگاہیں ہیں جن سے وابستہ ٹیمیں ان مقابلوں میں حصہ لے رہے ہیں۔ کوچن پورٹ ٹرسٹ کے ایک اعلامیہ میں کہا گیا ہیکہ کوچن پورٹ ٹرسٹ والی بال اور بیچ والی بال چمپیئن شپس کا اہتمام کررہا ہے، جس کی اختتامی تقریب 29 ڈسمبر کو منعقد ہوگی۔