یلاریڈی ۔ 17 ۔ مئی : ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) : منڈل لنگم پیٹ کے 41 پنچایتوں کے حدود والے مواضعات میں پودوں کی شجرکاری کے لیے ایکشن پلان تیار کرنے کے لیے EGS عملہ کی MPDO مسٹر ملکا ارجن ریڈی نے مشورہ دیا ۔ انہوں نے ضامن روزگار عملہ کے ساتھ اجلاس منعقد کر کے آنے والے ماہ میں پودوں کی شجرکاری پر تبادلہ خیال کیا ۔ بارش کے آغاز کے ساتھ ہی زرعی اراضیات پر ، خالی جگہوں میں ، اسکولوں کے احاطہ میں ضلع سرکاری دفاتر احاطہ میں پودوں کی شجرکاری کی جائے گی ۔ انہوں نے نرسریوں کے افزائش پودوں پر خصوصی انتظام کرتے ان کی نگہداشت کرنے کو کہا ۔ نرسری کے پودوں کو ہی ہریتا ہارم پروگرام کے تحت شجرکاری کرنا ہے ۔ اس موقع پر APO شریمتی رجنی اور فیلڈ اسسٹنٹ ، ٹکنیکل اسسٹنٹ موجود تھے ۔۔