پودوں کی حفاظت کیلئے اقدامات کرنے کی ہدایت

نظام آباد:13؍ جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )تلنگانہ ہریتا ہرم کے تحت سڑکوں کے دونوں جانب شجرکاری کرتے ہوئے پودوں کے تحفظ کیلئے اقدامات کریںاور پودوں کے تحفظ کیلئے فنڈس کی منظور کا وزیر جنگلات جوگو رامنا۔ مسٹر جوگو رامنا نے تیقن دیا حیدرآباد سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ کلکٹروں کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ سڑکوں کے دونوں جانب شجرکاری کے بعد پودے جانوروں کا چارہ بن رہے ہیںلہذا طمانیت روزگار کے فنڈ سے ریگارڈس کیلئے فنڈس منظور کریں۔ ضلع نظام آباد میں اب تک 47لاکھ پودوں کی شجرکاری کی گئی ہے۔ قومی شاہرائوں پر 128 کلو میٹر کے علاقہ میں 1.98 لاکھ پودوں کی شجرکاری کی گئی۔ گرام پنچایت سطح پر شجرکاری کی کامیابی کیلئے ہر منڈل کو دو کلسٹر کی حیثیت سے تقسیم کرتے ہوئے عہدیداروں کو دیہاتوں میں قیام کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ ضلع میں 15لاکھ ساگوان کے پودے،11لاکھ میوہ کے پودے زائد فراہم کرنے کی ضلع کلکٹر نے مسٹر جوگو رامنا سے خواہش کی۔ دیہی سطح پر منتخب نمائندے کمیٹیوں سے تعاون کیلئے ہر ممکنہ اقدامات کرنے کی مسٹر جوگو رامنا نے ضلع کلکٹروں سے خواہش کی اور ضلع کلکٹرس کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ اچانک معائنوںکے ذریعہ شجرکاری کا جائزہ لیں، جی او ٹیگ کے ذریعہ پودوں کی افزائش کا جائزہ لینے کیلئے ڈی ایف اوز کو ہدایت دی۔ 18؍جولائی کے روز بڑے پیمانے پر بلدیہ کے علاقہ میں شجرکاری کرنے کی چیف سکریٹری راجیو شرمانے ضلع کلکٹرس کو ہدایت دیتے ہوئے ہریتا ہرم کے مقصد کو کامیابی کیلئے ہر روز 20لاکھ گڑھوں کی کھدوائی کرنے کیلئے ہدایت دی۔ نظام آباد ضلع میں پودوں کے تحفظ کیلئے کلکٹر کی جانب سے پیش کردہ تجویز پر غور کرنے کا ارادہ ظاہر کیا۔ اس ویڈیو کانفرنس میں ضلع ایس پی وشوا پرساد، اڈیشنل پرنسپل چیف کنزرویٹر آف فارسٹ ایس کے گپتا، جوائنٹ کلکٹر رویندرریڈی، ڈی ایف اوز سجاتا، پرساد، ڈوموا پی ڈی وینکٹیشورلوو دیگر بھی موجود تھے۔