پودوں کو گھر کی سجاوٹ کیلئے استعمال کریں

گھروں میں پودے رکھنے والی خواتین کو ایک یہ بھی شکایت ہوتی ہے کہ پودوں کے پتے جلدی گرنے یا پیلے ہونے لگتے ہیںیا ان پتوں میں سوراخ ہونے لگتا ہے ۔ اگر آپ کو بھی یہی مسئلہ درپیش ہے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ پودا کسی بیماری کا شکار ہو رہا ہے ۔ اسے بروقت کسی پاوڈر میڈیسن یا فرٹیلائزر کی ضرورت ہے۔

اس کیلئے نرسری جاکر اپنے پودے کے بارے میں بتاکر فرٹیلائزر اور پاوڈر میڈیسن خریدی جاسکتی ہیں ۔ بہتر تو یہی ہے کہ پودے جہاں سے خریدیں وہیں سے اس کے لئے فرٹیلائزر بھی خرید لیں ۔ فرٹیلائزر کو پانی میں حل کرکے پودوں میں ڈالیں ۔ اگر موسم گرم ہے تو مہینہ میں ایک مرتبہ اور موسم سرد ہے تو مہینہ میں دو مرتبہ اسے پانی میں گھول کر ان پودوں میں ضرور ڈالیں ۔ یہ بھی یاد رکھیں کہ جنوری سے ستمبر تک کے مہینے پودوں کی نشونما کیلئے بہترین ہوتے ہیں ۔ ان مہینوں میں پودے پھلتے ہیں۔ پودوں کی مٹی جب خشک لگنے لگے تو اس میں پانی ڈالیں ۔گملوں کو ہر وقت پانی سے تر نہ رکھیں ۔۔ ایکسپرٹس کہتے ہیں کہ پتوں پر دھول مٹی نہ جمنے دیں کیونکہ اس سے پودوں کو سانس لینے یعنی آکسیجن کے اخراج میں مسئلہ ہوتا ہے ۔ لہذا ایک صاف تولیہ یا پھر کوئی نرم برش کو پتوں پر پھیر لیا کریں ۔ اس طرح دھول مٹی پتوں پر جمے گی نہیں ۔ بہتر یہی ہے کہ پتوں کو ہفتے میں ایک دن ضرور تولئے سے صاف کریں ۔