حیدرآباد ۔ 24 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : پوجا ایڈفس بلڈنگ کامپلکس بیگم پیٹ میں آج صبح کی اولین ساعتوں میں مہیب آگ بھڑک اٹھی ۔ تاہم اس واقع میں کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔ فائر آفیسر ایس وی نارائنا راؤ نے بتایا کہ چھ فائر انجنوں نے دو گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا ۔ بتایا گیا کہ صبح 5-30 بجے کامپلکس میں مہیب آگ بھڑک اٹھی تاہم آگ لگنے کی وجہ معلوم نہ ہوسکی ۔۔