پوجا میں شرکت ، پرساد حاصل کرنے ، کے متعلق مختلف علماء کرام کی رائے ۔ 

حیدرآباد : مسلم شبان کے صدر دفتر میں مختلف مکتب فکر سے تعلق رکھنے والے علماء کرام کا ایک اجلاس منعقد ہوا ۔ جس میں اس بات پر بحث کی گئی کہ ایک مسلم وزیر جس نے پوجا میں شرکت کئے اور پنڈت سے پرساد حاصل کئے ۔ علماء کرام نے اس موقع پر کہا کہ اگر کوئی مسلم غیر مسلموں کے مذہبی رسومات میں شرکت کرتا ہے اس نے خلاف شریعت عمل کیا ہے۔ مسلم چاہئے کہ آئندہ اس طرح کے رسومات میں شرکت کرنے سے احتیاط کریں ۔

محمد مشتاق ملک کی صدارت میں یہ اجلاس منعقد ہوا ۔ انہوں نے بتایاکہ انہوں نے وزیر داخلہ محمد محمود علی سے فون پر بات کئے ۔ او رپوجا میں شرکت کے متعلق دریافت کیا ۔ اس کے جواب میں وزیر داخلہ محمود علی نے کہا کہ انہوں نے بطور وزیر اس پوجا میں شرکت کئے تھے ۔ اور انہوں نے پنڈت سے حاصل کیا ہوا پرساد ان کے سیکوریٹی اسٹاف کو دیدیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ ایک سچے مسلمان ہیں اور وہ ایمان و عقیدہ میں کسی طرح کا سمجھوتہ نہیں کرسکتے ہیں ۔

اس اجلاس میں شرکت کرنے والوں میں مفتی عبدالمغنی ، مولانا درویش محی الدین ، مفتی محبوب شریف نظامی ، مولانا حامد حسین شطاری، مولانا نصیر الدین اور دیگر علماء کرام نے بھی شرکت کی ۔ مولانا نصیر الدین کی دعا پر اس اجلاس کا اختتام عمل میں آیا ۔