پنیر مصالحہ تکہ

اجزاء :  دوھ دو لیٹر ، دہی ایک پیالی ، لیموں دو عدد، نمک حسب ذائقہ ، پسا ہوا ادرک لہسن ایک چائے کا چمچ ، کالی مرچ گدری پسی ہوئی ایک چائے کا چمچ، سفید مرچ پسی ہوئی آدھا چائے کا چمچ، کٹی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ ، سرکہ دو کھانے کے چمچ ، اولیو آئیل تین سے چار کھانے کے چمچ۔
ترکیب : صاف ستھرے بڑے سائز کے پین میں دودھ کو ابالنے رکھیں، دہی کو پھینٹ کر اس میں لیموں کا رس، نمک ، کالی مرچ اور سفید مرچ ملائیں۔ دودھ کو ابال آجائے تو آنچ ہلکی کر کے اس میں دہی ڈال دیں اور تھوڑی سی آنچ تیز کر کے پانچ سے سات منٹ تک پکائیں ۔ چولہے سے اتارلیں اور اس میں ایک لیٹر ٹھنڈا پانی ڈال کر ڈھک کر ایک گھنٹے کیلئے ٹھنڈی جگہ پر رکھ دیں۔ صاف ستھرے ململ کے کپڑے کی چار تہہ کر کے کسی پیالے میں رکھیں اور اس میں یہ دودھ ڈال کر اس کی پوٹلی  بنالیں۔ فریج میں یا ٹھنڈی جگہ پر اسے تین سے چار گھنٹے کیلئے لٹکادیں تاکہ پانی اچھی طرح نچڑ جائے۔ پنیر کو ململ کے کپڑے سے نکال کر چوکور ٹکڑے کاٹ لیں ، اسے ادرک ، لہسن ، لال مرچ اور سرکہ کے ساتھ میرینیٹ کرلیں اور لکڑی کی چھوٹی سیخوں میں پرودیں۔ فرائنگ  پین میں اولیو آئیل ڈال کر ان سیخوں کو الٹ پلٹ کر سنہرا ہونے تک سینک لیں۔