اجزاء : پنیر ایک کپ (کم چکنائی والا) ٹماٹر ‘ آدھا کپ (کٹے ہوئے) ۔ آئیل ‘ ایک چائے کا چمچہ ۔ دہی ‘ ایک چوتھائی کپ ۔ لال مرچ پاؤڈر ایک چائے کا چمچہ ۔ ہلدی پاؤڈر ایک چوتھائی چائے کا چمچہ ۔ لہسن پیسٹ ‘ آدھا چائے کا چمچہ ‘ ادرک پیسٹ ‘ آدھا چائے کا چمچہ ‘ بیسن ‘ آدھا چائے کا چمچہ‘ قصوری میتھی ‘ آدھا چائے کا چمچہ۔ چاٹ مسالہ ‘ آدھا چائے کا چمچہ ۔ نمک حسب ذائقہ ۔ شملہ مرچ ‘ ایک عدد ۔ پیاز ایک عدد۔
چپاتی کیلئے: آٹا ایک کپ ۔دودھ ایک کپ ۔ نمک ‘ حسب ذائقہ ۔ ترکیب … پنیر تکہ فلنگ بنانے کیلئے پنیر کو کیوبز کی شکل میں کاٹ لیں اور اس میں کٹے ہوئے ٹماٹر مکس کریں ۔ اب باقی تمام مسالہ جات بھی ملائیں اور ہلکے ہاتھ سے مکس کر کے دس منٹ کے لئے ایک طرف رکھ دیں ۔ اس کے بعد ایک نان اسٹک پین میں آئیل گرم کریں اور اس میں چوکور کٹی ہوئی پیاز دو منٹ تک فرائی کرلیں ۔ اب کٹی ہوئی شملہ مرچیں شامل کریں اور مزید دو منٹ فرائی کرلیں ۔ پھر اس میں پنیر کا مکسچر شامل کریں اور آنچ تیز کر کے اسے چار سے پانچ منٹ تک فرائی کریں ۔ اس کے بعد اتار لیں ۔ چپاتیاں بنانے کیلئے آٹے میں نمک شامل کریں اور اسے دودھ کی مدد سے نرم گوندھ لیں ۔ اب گوندھے ہوئے آٹے کو 9 برابر حصوں میں تقسیم کریں اور باریک چپاتیاں بیل کر گرم توے پر سینک لیں ۔ اس کے بعد ہر چپاتی کو پھیلا کر اس کے درمیان پنیر تکہ فلنگ رکھیں اور چپاتی کو رول کرلیں ۔ ٹکڑوں میں کاٹ کر حسب پسند سوس یا چٹنی کے ہمراہ نوش فرمائیں ۔