نئی دہلی۔/25جون،(سیاست ڈاٹ کام ) مہاراشٹرا کی ایک وزیر پنکج منڈے کے خلاف ٹنڈر طلب کئے بغیر206کروڑ روپئے مالیتی ساز و سامان کی خریدی پر انگشت نمائی کے ایک دن بعد چیف منسٹر دیویندر فڈنویس نے آج وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کرتے ہوئے وضاحت پیش کی کہ بادی النظر میں کوئی غلط کام نہیں کیا گیا۔ تاہم چیف منسٹر نے مبینہ اسکام کی تحقیقات سے انکار نہیں کیا اور بتاا کہ جس اجلاس میں خریدی کی منظوری ہوئی ہے اس کی روئیداد کا جائزہ لینے کے بعدہی کوئی اقدام اٹھایا جائے گا۔وزیر اعظم سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مسٹر فڈنویس نے بتایا کہ پنکج منڈے سے اس مسئلہ پر بات چیت کے بعد اس کیس کا جائزہ لیاگیا اور بادی النظر میں پایا گیا کہ کوئی غلط کام نہیں کیا گیا۔