پنکج اڈوانی کی شاندار کامیابی

شرم الشیخ ( مصر ) 29 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان کے پنکج اڈوانی نے آئی بی ایس ایف ورلڈ 6 – ریڈ اسنوکر چمپئن شپ جیت لی ہے ۔ انہوں نے مختصر اور طویل مقابلوں میں کامیابی درج کرتے ہوئے دنیا کے واحد کھلاڑی ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے ۔ پنکج اڈوانی نے فائنل میں پولینڈ کے کسپر فلل پیاک کو شکست دی ۔ یہ میچ ایک گھنٹہ سے بھی کم وقت میں ختم ہوگیا ۔ پنکج نے یہ کارنامہ انجا م دیتے ہوئے دنیا کے وہ واحد کھلاڑی ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا جنہوںنے طویل اور مختصر دونوں ہی فارمٹس میں عالمی خطاب جیتا ہو۔ وہ ہندوستان کی جانب سے سب سے زیادہ عالمی خطاب جیتنے والے اسنوکر کھلاڑی بھی بن گئے ہیں۔