پنچایت ملازمین کو وظیفہ کی سہولت دینے کا مطالبہ

گلبرگہ:/8 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )کرناٹک اسٹیٹ گورنمنٹ ایمپائیز اسوسی ایشن کی ضلع شاخ نے ریاستی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع پنچایت و تعلقہ پنچایت ملازمین کو جو وظیفہ کی سہولت تھی وہ سابقہ بی جے پی حکومت نے ختم کردی تھی لیکن موجودہ کانگریس حکومت اس وظیفہ کی سہولت کو بحال کرنے میں اب تک ناکام ہی ہے۔ اسو سی ایشن کے ذمہ داراننے حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ جلد سے جلد ضلع پنچایت و تعلقہ پنچایت ملازمین کے وظیفہ کی سہولت بحال کردے۔ اسوسی ایشن کے ایک وفد نے صدر راجو لینگٹی کی قیادت میں گلبرگہ میں وزیر پنچایت راج و دیہی ترقیات مسٹر ایچ کے پاٹل سے نمائندگی کرتے ہوئے کہا کہ وہ ملازمین کے اس سنگین مسئلہ کی طرف فوری توجہ دیں اور ضروری قدم اٹھائیں۔ اس ضمن میں اسو سی ایشن کی جانب سے وزیر موصوف کو ایک یادداشت بھی پیش کی گئی۔ اس موقع پر وزیر میونسپل ایڈمنسٹریشن کرناٹک و ضلع انچارج وزیر گلبرگہ الحاج قمر الاسلام بھی موجود تھے۔ وزیر پنچایت راج سے وضاحت کرتے ہوئے کہا گیا کہ سابقہ حکومت نے 5جنوری 2009کو یہ کہتے ہوئے ایک حکم نامہ جاری کیا تھا کہ ضلع پنچایت اور تعلقہ پنچایت کے ملازمین چونکہ سرکاری ملازمین نہیں ہیں لہٰذا ان کے لئے وظیفہ کی سہولت ختم کی جاتی ہے۔ اس حکمنامہ کے خلاف کئی یادداشتیں اور درخواستیں چیف منسٹر کو دی گئی تھیں لیکن