دیورکدرہ ۔ 17 ۔ مئی : ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) : مواضعات کی ترقی کے لیے گرام پنچایت سکریٹریز اپنے اپنے مقامات پر رہنا چاہئے ۔ ان خیالات کا اظہار ضلع کلکٹر جناب رونالڈ روز دیورکدرہ حلقہ اسمبلی کے موضع موسیٰ پیٹ تحصیلدار آفس میں کیا ۔ حکومت کے فلاحی و اختراعی اسکیمات سے واقف کروانے کے لیے متعلقہ عہدیداروں کے اجلاس سے کہا کہح کومت کی اسکیمات اور انفرادی بیت الخلاؤں کی تعمیرات بہت جلد مکمل کرنے کی تاکید فرمائی اور کسی قسم کی دھاندلیاں نہیں ہونی چاہئے ۔ محبوب نگر ضلع کلکٹر جناب رونالڈ روز نے مزید کہا کہ آبرسانی اور متعلقہ عہدیداروں کی ذمہ داری ہے کہ مشین بھگیرتا اسکیم کے تحت جن کے پاس نل نہیں ہے ان گھروں تک پینے کا پانی سربراہ کرنا چاہئے اور جلد نل کنکشن دیا جائے تاکہ ہر گھر پر نل کے ذریعہ پینے کا پانی پہونچ سکے ۔ اس اجلاس میں راملو گوڑو ، سری ایم راملو ، ویکنٹماں کے علاوہ شیوا کمار اور عہدیداروں کی کثیر تعداد تھی ۔۔