گلبرگہ ۔ 30 ۔ اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوم ) عرصہ دراز سے توسیع طلب سدامیا کابینہ میں توسیع کا کام آئندہ ماہ مئی کے اواخر میں ہونے والے پنچایت الیکشن کے بعد کیا جائے گا اس ابت کا انکشاف میڈیا کے سامنے کرتے ہوئے کے پی سی سی کے صدر ڈاکٹر پرمیشور نے کہاکہ ایک مرتبہ الیکشن ہوجاتے ہیں تب مابقی مخلوعہ نشستوںکو وزیر اعلیٰ پُر کر دیں گے۔کانگریس میں کئی ارکان اسمبلی نے اس بات کا بارہا مطالبہ کیا ہے کہ کابینہ کی از سر نو تشکیل دی جائے اور غیر موثر وزرا کو برطرف کیا جائے اور ان کی جگہ اہل اور کارکرد وزرا کا تقرر کیا جائے۔تاہم وزیر اعلیٰ کسی نی کسی بہانے سے اس توسیع کے عمل کو ٹالتے رہے ۔اس میں اصل وجہ پارٹی کے اندر بغاوت کے امکانات کو ختم کردینا بھی ہوسکتی ہے۔مسٹر پرمیشور نے کہا کہ پارٹی اگلے ماہ ایک بڑی تقریب منعقد کرتے ہوئے پارٹی کی ریاست میں حکومت کے دو کامیاب سالوں کا جشن منانا چاہتی ہے۔جشن کے مقام کا تعین ابھی نہ ہوسکا ہے اور اس کا فیصلہ وزیر اعلیٰ سدرامیا سے بات چیت کے بعد طے کیا جائے گا۔انھوں نے کہا کہ کانگریس کی کرناٹک حکومت نے ان دو سالوں میں موثر ڈھنگ سے حکومت چلائی ہے اور عوام کو وہ سب کچھ دینے کی کوشش کی ہے جس کا پارٹی نے اپنے انتخابی منشور میں وعدہ کیا تھا اور اس میں تقریباً 80%وعدے پارٹی نے پورے کردییہیں اور بے شمار عوامی و فلاحی اسکیموں پر کامیابی سے عمل آوری ہورہی ہے۔