پنچایت الیکشن میں کثرت سے محصولات کی وصولی کی اُمید

یلاریڈی ۔ 15 جنوری ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) پنچایت الیکشن میں مقابلہ کرنے والے امیدواروں کو پنچایت کو روپیہ بھی باقی نہ ہونے کا ضابطہ اخلاق ہے اور اُمیدواروں کا تعارف کروانے والے افراد بھی پنچایت کو باقی نہ ہونا ہے مکان کا نل کا ٹیکس ہر اُمیدوار کو ادا کرنا ضروری ہے۔ کئی دنوں سے عدم وصول ہوئے محصولات پنچایت الیکشن ایک اُمید کی کرن لئے پنچایتی محصولات کیلئے آیا ہے کیونکہ امیدواروں کے علاوہ اُنھیں تعارف و ضمانت دینے والے افراد بھی ٹیکس ادائیگی کی رسید پرچہ نامزدگی کے ساتھ داخل کرنا ہے ۔ ضلع بھر کے 526 ، پنچایتوں میں 2017-18 ء سے متعلقہ محصول 10.68 کروڑ روپئے وصول طلب ہے جس میں الیکشن کے اعلامیہ کی اجرائی سے قبل 84.58 لاکھ روپئے ہی وصول کیا گیا اور اب 9.84 کروڑ روپئے وصول کرنا باقی ہے ایسے میں ضلع بھر کے 526 سرپنچوں اور 4642 وارڈ ارکان کیلئے الیکشن ہونے جارہے ہیں جس سے ضلع میں ہزاروں کی تعداد میں امیدوار الیکشن میں حصہ لیں گے۔ جس سے خاصا بقایہ محصول وصول ہونے کی اُمید ضرور کی جاسکتی ہے ۔ محصولات کی وصولی کیلئے پنچایتوں کو بنا محنت کے ثمر ملتے جارہا ہے جو ترقی کے کاموں کیلئے خوش آئند بات ہے ۔