پنشن اور راشن کارڈز کیلئے درخواستوں کی طلبی

سرپورٹاؤن۔/11اکٹوبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سرپور ٹاؤن مستقر تحصیلدار آفس میں 10اکٹوبر کو منڈل اسپیشل آفیسر کرشنا اور سرپور ٹاؤن عہدیدار رمیش بابو کی جانب سے پریس میٹ کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر مقامی اخباری نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے منڈل اسپیشل آفیسر کرشنا اور تحصیلدار رمیش بابو نے کہا کہ ریاستی حکومت کی جانب سے تلنگانہ کے عوام کو نئے راشن کارڈس اور نئے پنشن کارڈس کیلئے درخواستیں داخل کرنے کی اپیل کی گئی۔ انہوں نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ریاستی تلنگانہ حکومت کے نشان کے ساتھ نئے راشن کارڈس اور نئے پنشن کارڈس اور وظیفہ پیرانہ سالی کیلئے متعلقہ گرم پنچایتوں میں درخواستیں داخل کرنے کی عوام سے اپیل کی گئی ہے۔ انکم سرٹیفکیٹ، رہائشی سرٹیفکیٹ اور کاسٹ سرٹیفکیٹ کیلئے تحصیلدار آفس کو درخواستیں داخل کرنے کیلئے 14اکٹوبر2014 آخری تاریخ رکھی گئی ہے۔ اس کے علاوہ تفصیلی معلومات کیلئے تحصیلدار آفس سرپورٹاؤن پر ربط کیا جاسکتا ہے۔