پنسارے کا قتل: چیف منسٹر مہاراشٹرا پر شیو سینا کی تنقید

ممبئی 23 فبروری (سیاست ڈاٹ کام )بی جے پی زیر قیادت حکومت پر ایک اور تنقید کرتے ہوئے شیو سینا نے آج کہا کہ مہاراشٹرا میں حکومت کی تبدیلی کے باوجود کچھ بھی نہیں بدلا ہے ۔ کمیونسٹ قائد گوئند پنسارے کے قاتلوں کی گرفتاری سے قاصر رہنے پر حکومت پر درپردہ تنقید کرتے ہوئے شیو سینا کے ترجمان سامنا نے اداریہ تحریر کیاگیا ہے جس میں شیو سینا نے ریاستی حکومت کا مذاق اڑایا ہے جو ٹول ٹیکس کے خلاف تحریک چلانے والے کے قاتلوں کو گرفتار کرنے سے قاصر رہی ہے ۔ اس تازہ تبصرہ سے بی جے پی ۔ سینا اتحاد میں بے چینی ظاہر ہوتی ہے ۔بی جے پی نے 15 اکٹوبر کے اسمبلی انتخابات سے پہلے شیو سینا سے اپنا 25سالہ اتحاد ختم کردیا تھا۔