یلاریڈی ۔ یکم مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نیشکر کی کاشت کرنے والے کاشتکاروں کے ویلفیر سنگم صدر مسٹر گوپال راؤ نے منڈل لنگم پیٹ پر اخباری نمائندوں کو بتایا کہ سداشیونگر منڈل کے اڈلور یلاریڈی میں موجود گائتری شوگر فیکٹری کو نیشکر منتقل کرنے والے کسانوں کو 15کروڑ روپئے جاری کردیئے گئے ہیں ۔ جنوری 2015ء سے 31 جنوری تک نیشکر منتقل کرنے والے کسانوں کو بلوں کی اجرائی کردی گئی ہے ۔فبروری میں منتقل کرنے والے کسانوں کو 15مئی تک بل ادا کئے جائیں گے ۔ اس موقع پر موتھا سرپنچ بال ریڈی ‘ نلامڈگو سنگل ونڈو چیرمین مدھو سدن ریڈی ‘ کسانوں میں سرینواس ریڈی ‘ بالیا ‘ سدی راملو ‘ راجیریڈی ‘ گنگا ریڈی ‘ سائی کمار موجود تھے ۔