پنجہ گٹہ میں شوروم کا قیام Joyalukkas

30 جولائی کو شاندار افتتاح ، کسٹمرس کو مرسیڈیز موٹر کاریں جتنے کا موقع
حیدرآباد ۔ 28 ۔ جولائی : ( راست ) : ملٹی بلین ڈالر گلوبل کی حیثیت سے شہرت یافتہ Joyalukkas نے مسلسل اپنے تجارت میں وسعت دے رہا ہے ۔ یو اے ای ، سعودی عرب ، بحرین ، عمان ، کویت ، قطر ، سنگاپور ، ملیشیا ، لندن اور ہندوستان کے مختلف مقامات پر اپنی تجارت کو کامیاب طریقہ سے فروغ دینے کے بعد اب حیدرآباد کے پاش علاقہ پنجہ گٹہ میں ایک وسیع و عریض اپنی نوعیت کا منفرد شوروم کو قائم کررہا ہے ۔ جس کا افتتاح 30 جولائی کو جولوکاس کے چیرمین و منیجنگ ڈائرکٹر جوائے الکوکاس کریں گے جس میں شہر کے اہم ترین شخصیتیں بھی شرکت کریں گے ۔ مسٹر جائے الوکاس چیرمین و ایم ڈی نے بتایا کہ ملٹی ایوارڈ یافتہ جیویلری ریلیٹرس جوائے الوکاس نے مسلسل اپنی تجارت کو فروغ دے رہا ہے جو کہ عوام کا ایک بھروسہ مند ادارہ ہے ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ عوام کے مسلسل اصرار پر یہاں پر نیا شوروم قائم کیا جارہا ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ حیدرآباد میں جوائے الوکاس جیویلری کے میدان میں ایک بہت بڑا شوروم ہوگا ۔ جس میں ڈائمنڈ کا کلکشن ، ویڈنگ جیویلری ، روایتی زیورات ، عالمی سطح کے معیاری اور منفرد انداز میں زیورات کا ذخیرہ ہے جو کہ اعلیٰ اور معیاری ہیں ۔ حیدرآباد میں جوائے الوکاس شوروم کے افتتاح کے پیش نظر کسٹمرس کے لیے دو عدد مرسڈیز بنز موٹر کاریں جیتنے کا زرین موقع ہے ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ عالمی سطح پر اس کے تمام شوروم میں کام کرنے والے پیشہ وارانہ ملازمین کی تعداد 7 ہزار سے زائد ہے ۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ جس طرح انہوں نے مختلف ملکوں میں کسٹمرس کا اعتماد حاصل کیا ہے ۔ اسی طرح حیدرآباد کی عوام بھی ان پر پورے اعتماد کے ساتھ ان کی حوصلہ افزائی کریں گے ۔۔