حیدرآباد ۔ 2 مئی (سیاست نیوز) پنجہ گٹہ کے علاقہ میں ایک شخص کا بے رحمانہ انداز میں قتل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق 37 سالہ راجو جو امیرپیٹ کی ایک ہوٹل باورچی بلکم پیٹ میں واقع ایک ہاسٹل میں رہتا تھا جس کا آبائی مقام وجیہ نگر بتایا گیا ہے۔ 30 اپریل کی رات پنجہ گٹہ بس اسٹاپ سے پولیس نے راجو کو زخمی حالت میں دستیاب کیا تھا جو علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا۔ پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔