حیدرآباد ۔ 17 اپریل (سیاست نیوز) پنجہ گٹہ آفیسرس کالونی میں پیش آئے سرقہ کی سنگین واردات میں سارقین نے آئی اے ایس جوڑے کے مکان میں 35 تولہ وزنی پیتل دنیش مورتی کا سرقہ کرلیا۔ بتایا جاتا ہیکہ کوارٹر نمبر 1 میں مقیم آئی اے ایس عہدیدار اجئے مشرا اور ان کی بیوی شالینی مشرا مکان کے صحن میں گنیش کی مورتی پوجا کیلئے نصب کی تھی، لیکن آج مورتی کے اچانک غائب ہونے سے پنجہ گٹہ پولیس میں ایک شکایت درج کروائی۔ ڈیٹکٹیو انسپکٹر مسٹر ستیہ نے بتایا کہ مورتی کا سرقہ ہونے سے متعلق ایک مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور تحقیقات جاری ہے۔