پنجاب ۔حیدرآباددونوں ٹیمیں آج کامیابی کیلئے کوشاں

موہالی۔ 7 اپریل (سیاست ڈاٹ کام)آئی پی ایل میں اچھی کارکردگی کر رہی کنگز الیون پنجاب اور سنرائزرس حیدرآباد کی ٹیمیں اپنے گزشتہ مقابلے ہارنے کے بعد پٹری سے اتر گئی ہیں اور ٹورنامنٹ میں مضبوطی سے آگے بڑھنے کے لیے پیر کو دونوں واپسی کے لئے ایک دوسرے کو ٹکر دیں گی۔سنرائزرس حیدرآباد ٹیبل میں پانچ میچوں میں تین جیتنے کے بعد دوسرے نمبر پر چل رہی ہے جبکہ کنگز الیون پنجاب نے بھی پانچ میچوں میں تین جیتے ہیں اور 6پوائنٹس ہیں۔ اگرچہ کمزور رن ریٹ کی وجہ سے وہ کولکتہ اور ممبئی سے نیچے پانچویں نمبر پر ہے جبکہ اس سے آگے کی دونوں ہی ٹیموں کے یکساں 6پوائنٹس ہیں۔ ایسے میں ابتدائی پانچوں ٹیموں کے یکساں پوائنٹس حساب سے مساوات کافی دلچسپ بنے ہوئے ہیں اور اس صورت حال میں موہالی میں دونوں ٹیموں کی کوشش ٹریک پر لوٹ کر ٹاپ چار میں دوبارہ جگہ بنانے کی رہے گی۔پنجاب کو گزشتہ میچ میں چنئی سپر کنگ کے ہاتھوں 22 رن کی شکست کھانی پڑی تھی جبکہ حیدرآباد کو ممبئی نے اسی کے گھر میں 40 رنز سے شکست دی تھی۔ حیدرآباد جہاں گھریلو میدان پر بھی ہار گئی تو وہیں روی چندرن اشون کی کپتانی والی پنجاب کیلئے اگلے میچ میں گھریلو حالات کا فائدہ ہوگا جہاں اس نے گزشتہ دونوں میچ جیتے ہیں۔ اس نے اپنے میدان پر ممبئی کو 8وکٹس اور دہلی کو 14 رنز سے شکست دی تھی۔پریتی زنٹا کی ٹیم کیلئے اپنا آئی ایس بندرا اسٹیڈیم کافی خوش قسمت رہا ہے جہاں وہ جیت کی ہیٹ ٹرک لگانے کے ساتھ ٹیبل میں بھی آگے پہنچ جائے گی۔ گزشتہ میچ میں پنجاب کی ہار کی وجہ سے اہم طور پر اس کی بیٹنگ رہی تھی جس میں اوپنر لوکیش راہل اور سرفراز خان نے ہی 55 اور 67 رنز کی نصف سنچری اننگز کھیلی تھیں۔ لیکن باقی بیٹسمین کی کارکردگی کافی مایوس کن رہی تھی۔