نئی دہلی، 28 فروری (سیاست ڈاٹ کام ) پنجاب میں گزشتہ کی طرح ہی اس بار بھی لوک سبھا انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)تین سیٹوں پر اور شرومنی اکالی دل 10 سیٹوں پر انتخاب لڑے گا۔بی جے پی صدر امت شاہ نے جمعرات کو یہ اعلان کیا۔ انہوں نے بتایا کہ اکالی- بی جے پی اتحاد 2019 کا لوک سبھا الیکشن بھی ساتھ ساتھ لڑے گا۔ سیٹوں کا بٹوارہ گزشتہ لوک سبھا انتخابات کی طرح ہے ۔ اکالی دل 10 سیٹوں پر اور بی جے پی تین سیٹوں پر لڑے گی۔ امیت شاہ نے اکالی دل کے سربراہ سکھبیر سنگھ بادل اور بی جے پی پنجاب یونٹ کے لیڈروں کے ساتھ آج ایک میٹنگ کی جس میں سیٹوں کے بٹوارے پر اتفاق کیا گیا۔