قومی صدر بی جے پی امیت شاہ کی جانب سے مذمت
نئی دہلی ۔ 27 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) مختلف سیاسی پارٹیوں کے قائدین بشمول قومی صدر بی جے پی امیت شاہ اور صدر کانگریس سونیا گاندھی نے آج علی الصبح پنجاب کے ضلع گرداس پور میں دہشت گرد حملہ کی مذمت کی جس میں 8 افراد بشمول ایک سپرنٹنڈنٹ پولیس ہلاک ہوگئے۔ صدر بی جے پی نے حملہ کی مذمت کرتے ہوئے فوج کے اس حملہ کو ناکام بنانے کی ستائش کی۔ صدر کانگریس سونیا گاندھی نے بھی دہشت گرد حملہ کی مذمت کرتے ہوئے شدید اندیشہ ظاہر کیا کہ علحدگی پسند دہشت گرد حملوں کے رجحان میں اضافہ ہی ہوتا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس نے عہد کیا ہیکہ ایسی طاقتوں کا مقابلہ کرے گی ۔ انہوں نے ان افراد کے سوگوار ارکان خاندان سے اظہار تعزیت کیا جن کی ان حملوں میں ہلاکت واقع ہوئی ۔ مرکزی وزیر ارون جیٹلی ، شیوراج سنگھ چوہان، اروند کجریوال نے بھی فوج کی ستائش اور حملے کی مذمت کی۔