پنجاب اور ہریانہ کے ڈی جی پی 31جنوری تک عہدے پر برقرار

نئی دہلی،12دسمبر(سیاست ڈاٹ کام)سپریم کورٹ نے پنجاب اورہریانہ کے پولیس ڈائریکٹر جنرلوں (ڈی جی پی)کو اگلے سال 31جنوری تک اپنے عہدے پر برقراررہنے کی اجازت دی ہے ۔ چیف جسٹس رنجن گوگوئی کی صدارت والی بینچ نے بدھ کو پنجاب اور ہریانہ کی حکومتوں کی درخواست پر غور کرتے ہوئے دونوں ریاستوں کے ڈی جی پی کو 31جنوری تک عہدے پر برقرار رہنے کی اجازت دی ہے ۔ پنجاب کے ڈی جی پی سریش اروڑا اور ہریانہ کے ڈی جی پی بی ایس سندھو آئندہ 31دسمبر کو ریٹائر ہونے والے ہیں۔دونوں ریاستی حکومتوں نے گزشتہ دنوں سپریم کورٹ کارخ کرکے اس کے متعلقہ حکم میں ترمیم کی اپیل کی تھی۔ ریاستی حکومتوں کی اپیل تھی کہ عدالت اپنے گزشتہ آٹھ جنوری کے اس حکم میں ترمیم کرے۔