پنالہ لکشمیا پر انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا کیس

مدور ۔ /23 اکٹوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) انتخابی مہم کے دوران قبل از وقت اجازت کے بغیر ڈی جے ساونڈ سسٹم استعمال کرنے اور 150 کارکنوں سے زائد قافلہ لے کر انتخابی تشہیری مہم چلانے کی پاداش میں حلقہ اسمبلی جنگاؤں سے مقابلہ کرنے والے کانگریسی امیدوار و سابقہ ریاستی وزیر پنالہ لکشمیا کے خلاف آج پولیس اسٹیشن مدور میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کیس درج کرتے ہوئے آٹو کو ضبط کرلیا گیا ۔ انتخابی مبصر برائے اخراجات محمد ہاشم کے بموجب حلقہ اسمبلی جنگاؤں میں شامل مدور منڈل کے مواضعات سلاخپور ‘ مبرمالال میں آج سابقہ ریاستی وزیر و کانگریسی امیدوار مسٹر پنالہ لکشمیا نے قبل از وقت الیکشن حکام سے اجازت لئے بغیر ڈی جے ساؤنڈ و بھاری تعداد میں کارکنوں کے ہمراہ انتخابی مہم میں حصہ لیا ۔ مقامی ذرائع سے ملی اطلاع پر انہوں نے ڈی جے ساؤنڈ نصب آٹو ٹرالی کو ضبط کرتے ہوئے مدور پولیس کے حوالے کردیا ۔ نیز کیس درج کرنے کے لئے تحریری شکایت پیش کی ۔ اس ضمن میں کیس درج کرنے و تحقیقات کرنے کا مدور سب انسپکٹر راجی ریڈی اعلان کیا ۔