پلے آف مرحلہ میں رسائی کیلئے تین ٹیمیں کمربستہ،آج دو اہم میچس

حیدرآباد ۔ 15 مئی ۔( سیاست ڈاٹ کام ) جاریہ آئی پی ایل سیزن آٹھ کے آج دو اہم میاچس کھیلے جائیں گے ۔ پہلا میچ شام 4 بجے چینائی سوپر کنگس اور پنجاب الیون کے درمیان موہالی کے پنجاب نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا ۔ چینائی سوپر کنگس سی ایس کے جو ابھی تک 13 میاچس کھیل کر 16 پوائنٹس حاصل کرتے ہوئے ٹیبل میں سرفہرست ہے ۔ اس میچ کو جیت کر پہلا مقام پاکر دوسرے مرحلہ میں داخلہ حاصل کرتے ہوئے پہلے مقام کا فائدہ اُٹھانا چاہے گی ۔ دوسرا میچ شام 8 بجے راجستھان رائلز اور کولکاتا نائیٹ رائیڈرس کے درمیان کھیلا جائے گا جو باربون اسٹیڈیم ممبئی میں کھیلا جائے گا ۔ یہ بھی اہم ترین دو ٹیموں کیلئے رہے گا۔ کولکاتا نائیٹ رائیڈرس جو 15 پوائنٹس کے ساتھ فی الوقت دوسرے مقام پر ہے وہ اگر یہ میچ جیت جاتا ہے تو 17 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے مرحلہ کیلئے کوالیفائی کرے گا ۔

یہ میچ راجستھان رائلز کیلئے بھی اتنا ہی اہمیت کا حامل ہے ۔ دونوں ٹیمیں جاریہ سیزن میں اچھا مظاہرہ کررہی ہے اور ان کے کئی سرکردہ کھلاڑیاں اچھے فام میںہیں، آج کے دونوں میاچس ٹیموں کو اگلے مرحلے میں داخلہ کا فیصلہ کریں گے ۔ چاروں ٹیموں کے حوصلے کافی بلند ہیں اور ان ٹیموں کا ہر کھلاڑی جان توڑ کوشش کرے گا کہ ان کی ٹیم پلے آف مرحلہ میں جگہ بنائے ۔ سیزن آٹھ کے اس آئی پی ایل ٹورنمنٹ میں چار ٹیموں کو دوسرے مرحلہ کے پہلے آف میں کھیلنا ہے اور اس کیلئے چھ ٹیموں میں ابھی مقام بنانے کا موقع ہے ۔ حیدرآباد سن رائیزرس اور بنگلور رائل چیلنجر کے میاچ کے بعد اب چھ ٹیموں کے پہلے مرحلے کے تین ، تین میاچس باقی ہیں۔ آج کھیلے جانے والے یہ دو میاچس جاریہ سیزن کے 54 ویں اور 55 ویں میاچ ہیں جبکہ کل اتوار کو آخری دو میاچس کے ساتھ آٹھ ٹیموں کے مابین کھیلے جانے والے میاچس اختتام کو پہنچے گیں اور 4 ٹاپ ٹیمیں دوسرے مرحلے کے پلے آف میں جگہ پائیں گے ۔ پہلا مقام پانے والی ٹیم کو دو میاچس کھیلنے کا فائدہ حاصل ہوگا ۔ اس لئے ہر ٹیم پہلا مقام بنانے کی مساعی کرے گی ۔

کل اتوار کو آئی پی ایل سیزن 8 کے آخری دو میاچس پہلا بنگلورو میں رائل چیلنجرس بنگلور اور دلی ڈیر ڈیولس کے درمیان کھیلا جائے گا۔ اس میچ کو رائل چیلنجر ایک سخت چیلنج کے حیثیت سے لیتے ہوئے کھیل کر فتح پانے کی کوشش کریگی تاکہ پلے آف مرحلہ میں جگہ بناسکے ۔ اس ٹی ٹوئنٹی ٹورنمنٹ کا آخری لیگ میچ کل اتوار شام 8 بجے سن رائیزرس حیدرآباد اور ممبئی انڈینس کے درمیان کھیلا جائے گا ۔ اس طرح 56 میاچس کے ساتھ آئی پی ایل کا پہلا مرحلہ اختتام پذیر ہوگا ۔ امکان ہے کہ دوسرے پلے آف مرحلہ میں جو ٹیمیں جگہ بنا ئے گی ان میں چینائی سوپرکنگس ، کولکاتا نائیٹ رائیڈرس ، حیدرآباد سن رائیزرس کے علاوہ دیگر تین ٹیموں میں راجستھان رائلز ، بنگلور کی رائل چیلنجرس شامل ہیں ان میں سخت مسابقت ہے ۔ دفاعی چمپیئن کولکتہ اور تین دفعہ کی چمپین چینائی سوپر کنگس اس دفعہ چمپین شپ کی سخت دعویدار ہیں۔