کوبیر۔/5نومبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) آج ڈاکٹر آشش ریڈی سے چیک کے دوران جام گاؤں کے ایک شخص نے ایک مریض کا واقعہ سنایا۔14سالہ لڑکی مہیشوری کو دو دن سے بہت تیز بخار تھا سانس لینے میں تکلیف محسوس ہورہی تھی، لڑکی کے والدین اس کی حالت کو دیکھ کر ناندیڑ علاج کے لئے گئے، علاج کے دوران ڈاکٹر نے جانچ کرنے کے بعد کہا کہ لڑکی کے پلیٹ لیٹ کی مقدار بہت کم ہوگئی ہے۔ ڈاکٹر کے مشورے پر 108 میں حیدرآباد ہاسپٹل منتقل کیا گیا۔ وہاں کے ڈاکٹر نے لڑکی کی حالت دیکھ کر جانچ کی اور جانچ بعد کہا کہ لڑکی کو دس دن ہاسپٹل میں شریک رکھنا پڑے گا اور ایک دن کا خرچ ایک لاکھ روپئے ہوگا۔ لڑکی کے والدین خرچ برداشت نہ کرسکے، ڈاکٹر نے لڑکی کو عثمانیہ ہاسپٹل منتقل کردیا۔ ایک دن بعد لڑکی درد کو برداشت نہ کرسکی اور عثمانیہ ہاسپٹل میں اس نے دم توڑ دیا۔ اس کے بعد لڑکی کے والدین نعش کو لے کر جام گاؤں آپہنچے۔
مقروض کسان کی خودکشی
پرگی۔/5نومبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) قرض کے بوجھ سے تنگ آکر ایک کسان کی خودکشی کا واقعہ دوما پولیس اسٹیشن کے حدود میں پیش آیا۔ پولیس کی تفصیلات کے مطابق دوما منڈل بوم پلی تانڈے کا رہنے والا انگولو راملونائیک 35سالہ کسان زراعت کیلئے بینک اور ساہوکار سے قرض لیا تھا ادائیگی کی کوئی صورت نظر نہ آنے پر دلبرداشتہ تھا اس نے اپنے کھیت کے پاس ایک درخت سے پھانسی لیکر خودکشی کرلی۔ پولیس نے کیس درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔ کانگریس قائدین وی ہنمنت راؤ ایم پی، کاوا ملیش سابق ایم ایل اے، پرساد کمار، مالو بھائی وکرامک ریڈی، پرگی ایم ایل اے ٹی رام موہن ریڈی اور دیگر نے آکر متوفی راملو کے افراد خاندان سے اظہار تعزیت کیا۔