نظام آباد ۔ 18 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع کلکٹر مسٹر پردومنیا نے کلکٹریٹ میں پلس پولیو پروگرام کی کامیابی کیلئے تمام محکمہ جات کے عہدیداروں کے ساتھ ایک جائزہ اجلاس منعقد کیا ۔ اس موقع پر عہدیداروں سے مخاطب کرتے ہوئے 19,20,21؍ جنوری سے ضلع میں پلس پولیو پروگرام کا آغاز کیا جارہا ہے ۔ 0-5سال کی عمر کے بچوں کو پولیو خوراک پلانے کی تین روز تک پولیو کی خوراک پلائی۔ اس پروگرام کی کامیابی کیلئے تمام افراد کا تعاون ناگزیر قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ تین سال کے درمیان ضلع میں ایک بھی پولیو کے کیس کی نشاندہی نہیں کی گئی ۔
ضلع میں 331580 بچے ہیں۔ اور انہیں پولیو کی خوراک پلانے کیلئے نشانہ مقرر کیا گیا ہے۔ 19؍جنوری سے 21؍جنوری تک یہ سلسلہ جاری رہے گا ۔ پہلے روز مراکز پر پولیو کی خوراک پلائی جائے گی ۔ 20؍21؍جنوری کو عملہ گھر گھر پہنچ کر بچوں کو پولیو کی خوراک پلائیں گے۔اس کے لئے ضلع میں 1760 پولیو مراکز کو قائم کرتے ہوئے 7380 ملازمین کا تقر رکیا گیا ہے اور 1908آشا ورکرس کی خدمات بھی حاصل کی جارہی ہے۔ 5سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کی خوراک پلانے کیلئے والدین دلچسپی دکھائیں اس کیلئے تمام محکمہ جات کا تعاون حاصل کیاجارہا ہے۔ اس اجلاس میں ڈی ایم اینڈ ایچ او گویند واگھمارے اور دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔