پلسکووا نے منگنی کرلی

پراگ۔31 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام ) چیک جمہوریہ کی ٹینس کھلاڑی کیرولینا پلسکووا کے دل میں بھی ساتھی کھلاڑیوں کی طرح اپنا گھر بسانے کی خواہش پیدا ہوگئی۔ انہوں نے مائیکل ہرڈلیکا کے ساتھ منگنی کرلی ہے جنہوں نے گزشتہ دنوں انہیں باقاعدہ شادی کا پیغام دیاتھا۔ یو ایس اوپن کے دوران کیرولینا پلسکووا سے جب ہاتھ میں انگوٹھی کی بابت استفسار کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ وہ ومبلڈن کے بعد فارغ وقت ملنے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کسی سے منسوب ہوچکی ہیں۔ ٹورنٹو میں بھی ان کے ہاتھ میں انگوٹھی کا نوٹس لیا گیا تھا تاہم وہ خاموش رہی تھیں۔

 

شرجیل پابندی کے خلاف
اپیل کریں گے
کراچی۔31اگست ( سیاست ڈاٹ کام) اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں پانچ سال کی پابندی کے بعد پاکستانی اوپنر شرجیل خان پاکستان کرکٹ بورڈ کے اینٹی کرپشن ٹربیونل کی سزا کے خلاف اپیل کریں گے ۔ شرجیل کے وکیل شیغان اعجاز نے تصدیق کی ہے کہ اس پابندی کے خلاف اپیل کی جائے گی جیسا کہ 7ستمبر کو ٹریبونل کے فیصلہ کی تفصیلات دستیاب ہوجائیں گی ۔ وکیل نے مزید کہاکہ جی ہاں! ہم نے ٹریبونل کے فیصلہ کے خلاف اپیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ کیونکہ کھلاڑی اپنی تمام زندگی اس داغ کے ساتھ آگے نہیں بڑھ سکتے اور ان کے لئے یہ داغ دھونا ضروری ہے۔