پلاسٹک کے بیاگس کے استعمال کے خلاف انتباہ

مٹ پلی ۔2ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلعی کلکٹر نیتو کماری پرساد کی ایماء پر میونسپل مٹ پلی کمشنر آدیمولہ شیلاجہ میونسپل عملہ ماحولیاتی محکمہ انجنیئر ناگیش‘ جونیئراسسٹنٹ محمد عمران اور دیگر کے ہمراہ مٹ پلی شہر کے بعض دوکانات میں پالیتھین( پلاسٹک) بیاگس کے استعمال کثرت سے ہونے پر اطلاع پر تنقیح کرتے ہوئے انتباہ دیا گیا ۔ 40میکران سے زیادہ وزنی پالی تھین بیاگس ( پلاسٹک ) کا استعمال نہ کریں۔ اگراحکامات کی خلاف ورزی کی جائے تو جرمانہ کے علاوہ لائسنس کالعدم کردیئے جائیں گے ۔