پلاسٹک فیاکٹری میں آتشزدگی

حیدرآباد 11 مئی (سیاست نیوز)بالا نگر صنعتی علاقہ میں پیش آئے آتشزدگی کے واقعہ میں پلاسٹک فیاکٹری جل کر خاکستر ہوگئی ۔ پولیس کے بموجب یہ واقعہ آج صبح پیش آیا اور وہاں کے مزدوروں نے کنٹرول روم کو اس بات کی اطلاع دی ۔ فائر انجن عملہ جائے حادثہ پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا جبکہ اس حادثہ میں لاکھوں روپئے کا مال جل کر خاکستر ہوگیا۔ پولیس کو شبہ ہے کہ شارٹ سرکٹ کے سبب یہ حادثہ پیش آیا ۔