حیدرآباد /27 اپریل ( سیاست نیوز ) شہر میں پلاسٹک کور کے استعمال کے خلاف جاری بلدیہ کی خصوصی مہم میں سینکڑوں افراد کے خلاف کارروائی کی گئی ۔ یاد رہے کہ 40 مائکران سے کم پلاسٹک کور کے استعمال پر پابندی عائد کردی گئی ہے اور اس کے خلاف سختی سے عمل جاری ہے ۔ اس سلسلہ میں بلدیہ نے خصوصی مہم کا آغاز کیا ہے اور بلدیہ کے 18 سرکل پر مشتمل 15 دنوں میں 535 افراد کے خلاف کارروائی کی گئی اور انہیں جملہ 788500رقم کا جرمانہ عائد کیا گیا ۔ کمشنر بلدیہ نے بتایا کہ شہریوں میں آگہی اور شعور بیداری کیلئے تجارتی علاقوں میں مہم چلائی جائے گی اور تاجر برادری کو پلاسٹک کور کے استعمال کے خلاف آگاہ کیا جائے گا ۔ شہر کے اہم مقامات تجارتی مراکز پر پلاسٹک کور کے استعمال پر پابندی کی مہم کے علاوہ اس سے ہونے والے نقصانات کا بھی ذکر کیا جائے گا ۔ جس کے سبب خود شہریوں کو بے پناہ مشکلات اور خطرناک حالات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔