دیگلور میں تاجرین سے پانچ سو پانچ روپئے جرمانے کی وصولی
دیگلور ۔ 15؍ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حکومت مہاراشٹرا نے 23 جون سے تمام ریاست و صوبہ جات ‘ اضلاع ‘ بلدی حلقوں میں پلاسٹک کا استعمال کیاری بیاگوں میں استعمال ‘ تھرماکول اور دیکوریشن کی تمام اشیاء پر سختی سے پابندی عائد کرنے باوجود ان کی تجارت و ہینڈلنگ کھلے عام اور برسرعام دوکانات جاری رہنے پر محکمہ میونسپل کونسل دیگلور کے عہدیداران نے بازاروں میں خریدوفروخت ہونے پر دھاوے کرتے ہوئے متعلقہ دوکانداروں سے رسائد کے ذریعہ پانچ ‘ پانچ ہزار روپئے نقد جرمانہ وصول کئے ہیں ۔ شہر کی اہم مارکیٹ واقع لوھیا میدان میں مسرز گنگا دھر ہنمنت تملورکر کی فرم سائی پلاسٹک ہول سیل اینڈ ریٹیل دوکان پر اچانک دھاوا کرتے ہوئے تقریباً 18 تا 19 کنٹل وزنی پلاسٹک کے کیاری بیاگس‘ تھلیاں ‘بوتلیں ‘ تھرماکول کی تمام اشیاء ‘ پلاسٹک کے پانی کے گلاس ‘ کٹوریاں ‘ کھانے کے پلٹیس تمام اشیاء کو ضبط کرتے ہوئے دوکان مالک سے رسید کاٹ کر پانچ ہزار روپئے جرمانہ وصول کیا گیا ہے ۔ یہ دھاوے چیف آفیسر مسٹر نلیش سونکے وار کی نگرانی میں شنکررویلاراؤ ‘ امتیاز حسین بلگرامی ‘سائیلو کڑالوار ‘ گریش آولوار ‘ رامچندر‘ ونایک جادھو اور دیگر ملازمین میونسپلٹی نے کئے ہیں ۔ چیف آفیسر نے تمام شعبہ کے تاجرین ‘ دوکان مالکان ‘ عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ آلودگی کے تحفظ کے لئے میونسپل حکام کا مکمل تعاون کرتے ہوئے پلاسٹک کے اشیاء کیاری بیاگس کے استعمال خرید و فروختگی سے اجتناب کریں اور تعاون کریں ۔