پشکرالو تہوار کے موقع پر پولیس کا معقول بندوست

بودھن رورل سرکل انسپکٹر سرینواس کا صحافیوں سے خطاب
بودھن /22 جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بودھن دیہی ( رورل ) سرکل انسپکٹر کی حیثیت سے مسٹر سرینواس نے اتوار کے روز انچارج سی آئی رمیش سے اپنے عہدے کا جائزہ حاصل کرلیا تو متبادل سرینواس ضلع میدک میں پولیس کے خصوصی دستہ سی سی ایس میں خدمت انجام دے رہے تھے ۔ مسٹر سرینواس کا تعلق 1998 کے بیاچ سے ہے ۔ وہ قبل ازیں سب انسپکٹر پولیس کی حیثیت سے میدک میں خدمت انجام دے چکے جن کا وہاں سے سرکل انسپکٹر پولیس کی حیثیت سے ترقی پر ضلع رنگاریڈی کے شہر تانڈور کو تبادلہ عمل میں آیا تھا وہاں سے ضلع نلگنڈہ کے شہر سوریہ پیٹ وہاں سے انکا تبادلہ ضلع میدک کو عمل میں آیا تھا میدک سے بودھن رورل پولیس اسٹیشن پہونچنے کے بعد انہوں نے یہاں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ 14 جولائی تا 25 جولائی تک بودھن ڈیویژن کے ریجنل منڈل میں منعقد ہونے والے خصوصی تہوار پیشکرالو کے پرامن منعقد ہونے والے اس تہوار کے دوران یہاں سے گذرنے والی گوداوری ندی میں لاکھوں کی تعداد میں عقیدت مند ڈبکی لگاتے ہیں ۔ ریاست و بیرونی ریاست سے پہونچنے والے عقیدت مندوں کو ہر طرح کی سہولتیں فراہم کرنے مختلف محکمہ جات کے عہدیدار سرگرم ہیں ۔ واضح ہوکہ سابق میں برسر خدمت سرکل انسپکٹر پولیس مسٹر دامودھر ریڈی کو محکمہ پولیس نے مبینہ طور پر بدعنوانیوں میں ملوث ہونے کی پاداش میں ملازمت سے متعلق کردیا تھا ۔ گذشتہ دو ماہ سے مسٹر ریڈی کی مخلوعہ جگہ پر نظام آباد سی سی ایس میں خدمت انجام دینے والے مسٹر رمیش بودھن رورل سرکل کی زائد ذمہ داری نبھا رہے تھے ۔ دامودھر ریڈی کی ملازمت سے معطلی کے بعد بودھن رورل پولیس اسٹیشن پر خدمات انجام دینے بعض سرکل انسپکٹرس دلچسپی دکھا رہے تھے لیکن مسٹر سرینواس کا یہاں تقرر عمل میں آنے کے بعد بودھن رورل پولیس اسٹیشن پر ڈیوٹی انجام دینے کی خواہش رکھنے والے سرکل انسپکٹرس کی کوششیں رائیگاں گئی ۔