پشاور۔12جنوری ( سیاست ڈاٹ کام) پشاور کے آرمی اسکول کے طلبہ جو تقریباً ایک ماہ قبل اسکول پر طالبان کے حملہ اور ان کے درجنوں ساتھیوں کی ہلاکت پر اب تک خوفزدہ اور رنجیدہ ہیں ‘ موسم سرما کی طویل تعطیلات کے بعد اسکول کھلنے پر ایک بار پھر اپنے بیاگس کے ساتھ وہاں پہنچ گئے ۔ یاد رہے کہ طالبان حملوں کے اندیشوں کے پیش نظر اسکول کی سرمائی تعطیلات کی مدت میں 12دنوں کی توسیع کی گئی تھی ۔ یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہے کہ حکومت کی جانب سے تمام اسکولس کو کچھ احتیاطی اقدامات اپنائے جانے کی ہدایت کی گئی تھی اور ان ہدایت پر عمل کرنے والے اسکولس کو ہی نوآبجکشن سرٹیفیکٹ (NOC) جاری کئے گئے ہیں جبکہ بعض اسکولس کو رہنمایانہ ہدایتوں پر عمل آوری نہ کرنے جیسے سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب اور اسکول باؤنڈری دیوار کو بلند کرنا وغیرہ ‘ نوآبجکشن سرٹیفیکٹ جاری نہیں کیا گیا ہے ۔