پشاور میں شدید بارش ، 43 ہلاک

پشاور ۔ /8 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) شمالی پاکستان کے قبائیلی اضلاع میں موسلادھار بارش اور سیلاب کی وجہ سے کم از کم 43 افراد ہلاک ہوئے ہیں اور دیگر 54 زخمی بتائے گئے ہیں ۔ سیلاب کی وجہ سے سینکڑوں مکانات کو نقصان پہونچا۔ شمالی وزیرستان میں ہی بارش سے15 بچے اور ایک خاتون ہلاک ہوگئی ۔ بارش نے خیبرپختونخواہ علاقہ کو زیرآب کردیا ہے ۔