معین آباد ۔ 18 ۔ ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) پاکستان کے پشاور آرمی اسکول میں پیش آئے دہشت گردی کے واقعہ کے خلاف معین آباد منڈل کے مواضعات حمایت نگر ، عزیز نگر ، املا پور ، تولکٹہ و دیگر اسکولوں میں اساتذہ طلباء و طالبات نے پی آر ٹی یو کے تحت مہلوکین کے غم میں دو منٹ کی خاموشی مناتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا اور دہشت پسندانہ کارروائی کی جس میں کئی جانوں کی ہلاکتیں ہوئیں ۔ اس کی پر زور مذمت کی گئی ۔ اس موقع پر اسکولس کے اساتذہ محمد یعقوب شریف نیز جاہری کشن ، ماریہ رانی کے علاوہ دیگر اساتذہ موجود تھے ۔