پسماندہ طبقات کے بعد بی جے پی کی برہمن ووٹ پر نظر

لکھنؤ۔یکم ستمبر (سیاست ڈاٹ کام ) بی جے پی قیادت کی ڈاکٹر مہندر ناتھ پانڈے کے ہاتھوں اترپردیش کی باگ ڈور سونپ کر برہمن ووٹروں پر نظر رکھنے کی کوشش سمجھی جارہی ہے۔ یوگی ادتیہ ناتھ کو چیف منسٹر بنانے کے بعد ایک بڑا طبقہ برہمنوںنظر اندازکردینے کا الزام لگاکر بی جے پی کے خلاف اس برادری میں مخالفت کا ماحول پیدا کرنے کی کوشش میں جٹ گیا تھا۔ یہ خیال کیا جاتا ہے کہ اس کے پیش نظر قیادت ریاست میں برہمن لیڈر کوسونپنے عزم کیا۔ ریاست میں 12 فیصد ووٹر برہمن ہیں۔ زیادہ تر برہمن ووٹرز نے 2014 ء اور 2017ء کے انتخابات میں بی جے پی کی حمایت کی تھی ، لیکن ادھر کچھ دنوں سے اس برادری والوں نے بی جے پی پر ان کو نظر انداز کرنے کا الزام لگاتے ہوئے ناراض ہیں ۔ ان میں سے اکثر لوگ ایسے ہیں جن کا خیال ہے کہ شتریہ نمائندہ کو چیف منسٹر بناکربرہمن برادری کو نظر انداز کیا گیا ہے ۔