پر شادی بیاہ کا شاندار کلکشنMehbaz

حیدرآباد ۔ 4 ۔ نومبر : ( پریس نوٹ ) : میباز نے ہمیشہ شادی بیاہ تقاریب کے لیے دیدہ زیب ، منفرد دلکش ڈیزائن سے تیار کردہ کلکشن کو ترجیح دی ہے ۔ میباز نے اس کے گاہکوں کی پسند کو ملحوظ رکھتے ہوئے نت نئے فیشن ، اسٹائیل کے ساتھ ملبوسات کی تیاری عمل میں لائی ہے ۔ میباز فیشن کی دنیا میں ایک منفرد مقام کا حامل برانڈ ہے ۔ میباز کے زیر اہتمام ماڈلس نے ریمپ پر چلتے ہوئے شادی بیاہ کے مدعوئین کے لیے میباز کے تیار کردہ ڈیزائن کے ملبوسات کے ساتھ ایک شاندار مظاہرہ پیش کیا ۔ اس موقع پر منوج جیٹھ وانی ڈائرکٹر میباز نے کہا میباز ایک اہم فیشن ہاوز کی حیثیت سے جانا پہچانا جاتا ہے اور اس کی فیشن مارکٹ میں ساکھ بہترین ہے ۔ انہوں نے بتایا میباز کے شادی بیاہ ڈیزائنر کلکشن مکمل آنکھوں کو خیرہ کردینے والے ہوتے ہیں جو کہ برس ہا برس سے گاہکوں کی پسند بنے ہوئے ہیں ۔۔