پر سمر ویڈنگ کلکشن کا آغازMebaz

حیدرآباد ۔ 11 ۔ اپریل : ( پریس نوٹ) : کوکٹ پلی میں میباز کے نئے شوروم پر سمر ویڈنگ کلکشن اور ’ سمر اسپرنگ لائن ‘ کی خصوصی نمائش کا اداکارہ شامیلی ، اداکارہ کیمایا ، اداکار یوپن ریڈی اور ٹاپ ماڈلس نے آغاز کیا ۔ ایکسکلوژیو ویمن اینڈ مینس اسپرنگ سمر 2016 لائن میں شاندار فیبرکس ، خوبصورت ڈیزائنس اور کول سمر کلرس پیش کئے جارہے ہیں ۔ سمر ویڈنگ کلکشن میں ویڈنگ شیروانی اور ڈیزائنر سوٹس اور دیگر ویڈنگ اکسیسریز جیسے پگڑی ، سورٹس ، شوز ، سینڈلس وغیرہ پیش کئے جارہے ہیں ۔ اس موقع پر مخاطب کرتے ہوئے میباز کے وشال گنوانی نے کہا کہ میباز کی جانب سے سمر ویڈنگ کلکشن اور اسپرنگ سمر لائن کے آغاز کا فخریہ اعلان کیا جاتا ہے ۔ اس کلکشن کو خاص طور پر برائیڈس اور گرومس کے لیے پیش کیا جارہا ہے ۔۔