پر انٹرایکٹیو سیشن میں زرمبادلہ پر غورFTAPCCI

حیدرآباد ۔ 20 مارچ (سیاست نیوز) مسٹر ہریش دیسائی بانی و ڈائرکٹر مسرس اے وی راجواڈسے اینڈ کمپنی پرائیویٹ لمیٹیڈ نے کہا کہ 2014ء میں روپیہ ایک بہتر مظاہرہ کرنے والی بڑی ایشیائی کرنسی (زرمبادلہ) تھی۔ FTAPCCI پر فاریکس اینڈ ٹریژری مینجمنٹ ان انڈیا پرانٹرایکٹیو سیشن پر بات کرتے ہوئے مسٹر ہرش دیسائی نے کہا کہ بیالنس آف پیمنٹس کیلئے عالمی کروڈ پرائز میں تیزی سے گراوٹ آئی۔ 2015-16ء کیلئے بھی حکومت سبسیڈی کی فراہمی کے ذریعہ مالی مجموعی تخمینہ میں مدد کرے گی۔ مسٹر رویندرا مودی وائس پریسیڈنٹ FTAPCCI نے کہا کہ ٹریژری مینجمنٹ کئی کمپنیوں میں مہارت کے طور پر تیزی سے ابھر رہا ہے۔ اکاونٹنگ فنکشن کو مالیاتی عمل سے بے ربط کیا جارہا ہے۔ اس موقع پر مسٹر راج کمار اگروال چیرمین، انٹرنیشنل ٹریڈ کمیٹی FTAPCCI نے کلیدی خطبہ پیش کیا۔