حیدرآباد 14 اگسٹ (سیاست نیوز) ہندو دھرم کے متنازعہ مذہبی شخصیت پری پورنانندا سوامی کو شہر بدر کئے جانے کے احکام پر حیدرآباد ہائیکورٹ نے آج حکم التواء جاری کیا۔ ہائیکورٹ نے سوامی کی رٹ درخواست کی سماعت کے بعد یہ احکامات جاری کئے ہیں۔ پری پورنانندا نے حیدرآباد، سائبرآباد اور رچہ کنڈہ پولیس کی جانب سے اُنھیں شہر بدر کئے جانے کے احکام کو ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا جس پر عدالت نے پولیس کو نوٹس جاری کیا تھا۔ واضح رہے کہ تینوں کمشنران نے سوامی کی جانب سے ہندو دھرم سے متعلق ریالی نکالے جانے اور اشتعال انگیزی کے خلاف گزشتہ ماہ شہر بدر کیا تھا اور اُن کے داخلے پر امتناع عائد کردیا گیا تھا۔ ہائیکورٹ کے اِن احکام سے پری پورنانندا سوامی کو راحت حاصل ہوئی ہے۔ اسی طرح پولیس نے سابق میں تلگو فلموں کے نقاد کتی مہیش کو بھی شہر بدر کردیا تھا۔