پری میٹرک ہاسٹل میں داخلوں کیلئے درخواستیں مطلوب

محبوب نگر 30 مئی (پریس نوٹ)ضلع مائناریٹی ویلفیر آفس محبوب نگر کے نگرانی میں پری میٹرک ہاسٹل برائے (لڑکے )کے 2014-15اکیڈیمک سال کیلئے چھٹویں جماعت سے دسویں جماعت میں زیر تعلیم طلباء سے داخلوں کے درخواست جملہ 100 طلبہ کیلئے طلب ہے ۔ ایسے تمام مائناریٹی طلباء (مسلم کرسچن ،بدھ سٹ ،جینی ) کے کمیونٹی کے طلباء اس ہاسٹل میںداخل کے اہل ہوں گے ایسے تمام طلباء کو جو کسی بھی سرکاری ایڈیڈ مدرسہ میں زیر تعلیم ہیں ان کورس ہاسٹل میں پوری سہولتیں جیسے کھانا رہنا اور بہتر تعلیم کیلئے ٹیوٹرس کے ذریعہ تعلیم دی جائے گی آپ کے بچوں کے بہتر مستقبل کیلئے اس موقع سے فائدہ اٹھائیں ۔ نوٹ : محبوب نگر سے 5 کیلو کے فاصلہ پر رہنے والے درخواست دے سکتے ہیں ۔ضروری اسنادات: دو صدر فوٹو، سفید راشن کارڈ ،زیراکس، آدھار کارڈ ۔ زیراکس ، ٹی سی بونافائیڈ کے ساتھ درجہ ذیل پتہ یا فون نمبر پر ربط پیدا کریں۔