پریڈ گراونڈ سکندرآباد پر کل یوم تاسیس تلنگانہ تقاریب،مختلف مقامات پر ٹریفک تحدیدات ، سٹی پولیس کمشنر کے احکامات

حیدرآباد ۔ 31 ۔ مئی : ( این ایس ایس ) : حیدرآباد سٹی پولیس کمشنر مسٹر ایم مہیندر ریڈی نے 2 جون کو سکندرآباد پریڈ گراونڈ پر منعقد شدنی یوم تاسیس تلنگانہ تقاریب کے موقع پر شہر کے متعدد مقامات پر ٹریفک تحدیدات کا اعلان کیا ہے ۔ تفصیلات کے بموجب صبح 9 تا 12-30 بجے دن کے درمیان ایس بی ایچ چورہا سے براہ ایس پی روڈ بیگم پیٹ کے لیے ٹریفک روانگی کی اجازت نہیں رہے گی جب کہ ٹریفک کے رخ کو پٹنی اور آر پی روڈ کی طرف موڑ دیا جائے گا ۔ اس کے علاوہ پٹنی ، پیراڈائیز سے ایس ڈی روڈ جانے کی اجازت رہے گی ۔ اس طرح سویکاراپکار ۔ ٹیولی ۔ بالمرائی ۔ سی ٹی او جانے کی اجازت رہے گی ۔ جب کہ سی ٹی او چوراہا روڈ سے پیراڈائز گراونڈ کی جانب سے موٹر گاڑیوں کو جانے کی اجازت نہیں رہے گی ۔ یہاں کی ٹریفک کے رخ کو بالمرائی ، ٹینک ، مستان کیفے ، بروک باونڈ ، تیولی ، سویکاراپکار اور ایس بی ایچ سے ہوتے ہوئے پیراڈائیز ، ایس ڈی روڈ ، پٹنی ، کلاک ٹاور ، سنگیت جنکشن کی طرف جانے کی اجازت رہے گی ۔ اسی طرح تیولی چوراہا سے پلازا جانے کی اجازت نہیں رہے گی ۔ یہاں کی ٹریفک کے رخ کو بالمرائی ، سی ٹی او ، اُپکار ، وائی ایم سی اے کی طرف موڑ دیا جائے گا ۔ پیراڈائیز سے پٹنی موڑ دیا جائے گا اور یہاں سے وائی ایم سی اے اور سی ٹی او فلائی اوور جانے کی اجازت نہیں رہے گی ۔ عام افراد کی گاڑیوں کی پارکنگ لامبا تھیٹر لین پر رکھنے کی اجازت رہے گی ۔۔