پرینکا گاندھی کا 2 روزہ دورۂ رائے بریلی

رائے بریلی۔ 15 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس کو مستحکم کرنے کی کوشش کرتے ہوئے پرینکا گاندھی نے پارٹی کی مختلف شاخوں کے سربراہوں سے آج یہاں ایک اجلاس منعقد کیا اور کارکنوں کو ہدایت دی کہ محدود وسائل کے ساتھ کام کریں۔ وہ دو روزہ دورۂ رائے بریلی پر ہیں ۔ پرینکا صدر کانگریس کی دختر اور نائب صدر کانگریس کی ہمشیرہ ہیں۔