پرینکا گاندھی و رابرٹ وڈرا کو سکیوریٹی چیک سے استثنی برقرار

نئی دہلی۔8جون ( سیاست ڈاٹ کام ) حکومت نے آج کہا کہ پرینکا گاندھی اور ان کے شوہر رابرٹ وڈرا کو دی گئی استثنیٰ سے دستبرداری اختیار نہیں کی جائے گی ۔ ایئرپورٹس پر سیکیورٹی چیک کے معمول سے ان دونوں کو استثنیٰ دی گئی ہے ۔ یہ ارکان جہاں کہیں سفر کریں گے ان کو سیکیورٹی چیک کے داخلے سے گذرنا نہیں پڑے گا ۔ ایک سینئر عہدیدار نے کہا کہ کسی بھی فرد کو سیکیورٹی اس کی زندگی کو لاحق خطرہ کی بنیاد پر فراہم کی جاتی ہے جبکہ گاندھی خاندان کے ارکان کو خطرات لاحق ہوتے ہیں ۔ ان کی سیکیورٹی کو یقینی بنانا ضروری ہوتا ہے ۔ سیکیورٹی ایجنسیاں بعض خاص پروٹوکول پر عمل کرتی ہیں جس میں وقتاً فوقتاً تبدیلی آتی ہے ۔

فی الحال پرینکا گاندھی کو خصوصی پروٹکشن دی گئی ہے ‘ انہیں ایئرپورٹ پر معمول کی سیکیورٹی چیک سے استثنیٰ دیا گیا ہے جبکہ ان کے شوہر رابرٹ وڈرا کوایئرپورٹس پر اگر وہ تنہا سفر کرتے ہوں تو جامہ تلاشی سے گذرنا پڑے گا ‘ اگر وہ اپنی اہلیہ پرینکا گاندھی کے ساتھ سفر کرتے ہیں تو اگرچیکہ انہیں کوئی خاص سیکیورٹی تحفظ حاصل بھی نہ ہو تو معمول کی سیکیورٹی چیک سے استثنیٰ دیا جائے گا ۔ حکومت نے وضاحت کی کہ فی الحال پرینکا کی سیکیورٹی کو واپس نہیں لیا جارہاہے ۔جو شخصیتں ایس پی جی تحفظ کی حامل ہوتیں ہیں اور جنہیں سیکیورٹی فراہم کی گئی ہیں انہیں واپس نہیں لیا جائیگا ۔