پرینکا گاندھی اور سمرتی ایرانی میں لفظی جھڑپ

رائے بریلی ؍ مدناپور ۔ 27 مئی (سیاست ڈاٹ کام) پرینکا گاندھی اور مرکزی وزیر برائے فروغ انسانی وسائل سمرتی ایرانی میں آج لفظی جھڑپ ہوگئی جبکہ کانگریسی قائد نے کہا کہ ان کی والدہ سونیاگاندھی کے انتخابی حلقہ رائے بریلی میں ترقیاتی کام نہیں کئے جارہے ہیں۔ صرف اس لئے کہ یہ ان کی والدہ کا انتخابی حلقہ ہے۔ اس پر جوابی وار کرتے ہوئے سمرتی ایرانی نے کہا کہ انہوں (پرینکا) نے اپنا ہوم ورک ٹھیک طریقہ سے نہیں کیا ہے۔ ایک دن قبل انہوں نے نہرو ۔ گاندھی خاندان پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ امیتھی اور رائے بریلی کے عوام سے ترقی کے کھوکھلے وعدے برسوں سے کئے جارہے ہیں۔