نئی دہلی۔4اگست ( سیاست ڈاٹ کام) کانگریس قیادت نے پرینکاگاندھی کے سرگرم سیاست میں داخلے کے بارے میں قیاس آرائیوں پر تبصرے سے انکار کردیا ۔ راہول گاندھی کے قریبی ذرائع نے میڈیا کی ان اطلاعات کو مسرد کردیا کہ کانگریس پارٹی میں پرینکا کو اہم ترین ذمہ داری تفویض کی جانے والی ہے ۔ ذرائع نے کہا کہ اس اطلاع میں کوئی سچائی نہیں ہے اور وقفہ وقفہ سے یہ افواہ پھیلائی جاتی ہے ۔ کانگریس ترجمان رندیپ سرجے والا نے واضح کیا کہ پرینکاگاندھی کا رول صرف دو پارلیمانی حلقوں تک محدود تھا اور یہ فیصلہ خود پرینکانے کیا تھا۔ اس کے علاوہ تمام اطلاعات صرف قیاس آرائیوں پر مبنی ہے اور ہم اسے مسترد کرتے ہیں ۔