پریم پتر لکھنے کی عمر میں ‘ میں نے جدوجہد شروع کی ہے۔ کنگانا

ممبئی: کنگانا رانا وت جو اپنے شرائط پر زندگی جینے والی کے طور پر جانی جاتی ہیں نے حالیہ دنوں میں اپنی جدوجہد کے دنوں اور باغی زندگی کے بارے میں بات کی ہے۔

ایک انگریزی چیانل پر انوپم کھیر کے لوگ پروگرام کے دوران میزبان کھیر سے بات کرتے ہوئے 30سالہ اداکارہ نے کہاکہ جب لوگوں کی عمر لو لیٹر لکھنے اور لڑکوں کے ساتھ گھومنے جانے کی عمر ہوتی ہے اس وقت وہ مہیش بھٹ جیسے ’’ قابل‘‘ لوگوں کے ساتھ کام میں مصرو ف تھی۔انہوں نے مزید بتایا کہ وہ ’’ ایک چھوٹی بچی ہونے کے باوجود میرے پاس کھیل کود کے لئے وقت نہیں تھا۔

جب میں بہت کم عمر تھی اس وقت سے ہی میں نے جدوجہد شروع کردی تھی ‘ اور میں ہمیشہ سیٹس پر موجو درہتی تھی۔ جب میں17سا ل کی تھی اس وقت ہی میرے حالات کرویا مروکے تھے۔ میں شروع سے ہی باغی مزاج کی ہوں اور ابتدائی عمر میں ہی میں نے گھر چھوڑ دیاتھا‘ اس کی وجہہ سے میرے پاس چھوٹے بچوں کی طرح وقت نہیں تھا‘‘۔

انہوں نے کرن جوہر کے شو کافی ویتھ کرن کے دوران ہوئی بحث کے متعلق بات کرتے ہوئے کہاکہ اس بحث کا مجھ پر کوئی اثر نہیں ہوا مگر یہ میرے لئے ذہن صاف کرنے کا بہترین ذریعہ ثابت ہوا ‘ میں نے اپنا ذاتی پروڈکشن ہاوز شروع کیا ہے ۔

جس کے متعلق میں اپنے اسٹوری کا پروپگنڈہ کررہی ہوں جس میں کوئی بری بات نہیں ہے‘‘۔انہوں نے کہاکہ’’ مجھے دس سال لگے فلم گینگسٹر کے بعد کامیابی کا مزہ چکنے کے لئے کیونکہ وہ ایک غیر معمولی موقع تھا جو میں نے سامنا کیا ہے۔

جدوجہد انسان کو تبدیل کرتی ہے چاہے کوئی بھی تمہیں کتنا نیچہ دیکھانے کی کوشش کیوں نہ کرے‘‘۔مذکورہ اداکارہ کی آنے والی فلموں میں ہنسل مہتا ۔ ہیلمیڈ‘ سمرن‘ اور مانی کرنیکا۔ دی کوئین آف جھانسی شامل ہیں۔